واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا

لندن :سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنےصارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا۔
اس فیچر کے ذریعےغیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک اسٹوریج فیچر بھی متعارف کروایا ہے۔ جسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے واٹس ایپ کے پیغامات، ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو  پیغامات کی استعمال شدہ اسٹوریج معلوم کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے واٹس ایپ میں ہر چیٹ کی استعمال شدہ اسٹوریج کو بآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے زیادہ تر واٹس ایپ گروپ استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہو سکتے ہیں، چونکہ واٹس ایپ گروپس میں اکثر ہی غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوتی ہیں لہٰذا اس نئے پیج کو استعمال کرتے ہوئے غیر ضروری تصاویر اور ویڈیو کو بآسانی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر دیٹا سٹوریج میں جائیں اور نئے پیج پر سٹوریج یوزیج جائیں ۔ اس پیج پر آپ اپنی تمام چیٹس کی استعمال شدہ اسٹوریج کو دیکھ سکیں گے۔ جو چیٹ سب سے زیادہ اسٹوریج استعمال کر رہی ہو گی وہ سب سے اوپر ہو گی۔