کپتان قومی کرکٹ ٹیم ثنا میر کا تربیتی کیمپ میں شامل ہونے سے انکار

کپتان قومی کرکٹ ٹیم ثنا میر کا تربیتی کیمپ میں شامل ہونے سے انکار

لاہور:کپتان قومی وویمن کرکٹ ثنا میر نے دورہ نیوزی لینڈکے تربیتی کیمپ میں شامل ہونے سے معذرت کرلی،ان کا موقف ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کھلاڑیوں  کو عزت نہیں دیتا۔

میڈیا میں گردش کرتی خبروں کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیر نے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے اپنی ساتھی کھلاڑیوں کو ای میل کے ذریعے آگا ہ کیا ۔

جس میں ان کا موقف ہے پی سی بی ویمن ونگ کے موجودہ سیٹ اپ کیساتھ کام نہیں کرسکتی، موجودہ سیٹ اپ کھلاڑیوں کو عزت نہیں دیتا۔واضح رہے قومی ٹیم یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔