کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،30درجہ حرارت ریکارڈ

کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،30درجہ حرارت ریکارڈ

ٹورنٹو:کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ٹورنٹو میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ دنوں درجہ حرارت30 اعشاریہ6 ریکارڈ کیا گیا ، جو86 برسوں میں سب سے گرم دن تھا ۔

اس سے قبل 1931 میں ٹورنٹو میں درجہ حرارت29 اعشاریہ2 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ٹورنٹو کے علاوہ ونڈسر ،سارنیا ،ہملٹن ، واٹرلو اور اوٹاوا سمیت دیگر قصبوں اور شہروں میں گرمی کے گزشتہ پچاس برسوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔

کینیڈا کے محکمہ ماحولیات نے شہروں کو سخت گرم موسم کے باعث محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔