افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک

کابل:افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

منگل کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل حملے میں داعش کے 8شدت پسند مارے گئے ۔

صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ایک بیان میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ ضلع نازیان میں کیا گیا ۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو پیر کی رات نازیا ن کے علاقے سپن زئی میں نشانہ بنایا گیا۔حملے میں دہشتگردوں کے متعد د ہتھیاراور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔

یادر ہے کہ گزشتہ روز بھی مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع ہیسکا مینا میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 5شدت پسند مارے گئے تھے ۔بغیر پائلٹ طیارے نے دہشتگردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا ۔

مصنف کے بارے میں