کراچی پولیس نے لیاری میں گینگ وار کے 2 کارندے مار گرائے

کراچی پولیس نے لیاری میں گینگ وار کے 2 کارندے مار گرائے

کراچی: پولیس نے لیاری میں گینگ وار کےدو کارندے مار گرائے۔ گلبرگ میں سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور دیگر کارروا ئیوں کے دوران ایم کیوا یم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس اور ملزمان کے در میان مبینہ مقابلے میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے دو کارندے مارے گئے۔ملزمان کی شناخت عدیل عرف عدنان بلوچ اورامین عرف ڈینی کے نام سے شناخت ہوگئی۔ملزمان نے چند روز قبل لیاری میں دستی بم حملہ کیا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس نے بلدیہ اتحاد ٹاون سے گینگ وار کارندہ محمد حنیف کو اسلحہ اور باردور مواد سمیت گرفتار کرلیا۔شا ہراہ نور جہاں اور اجمیر نگری پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے دو ملزمان کو اسلحے سمیت دھرلیا۔شا ہ فیصل اور گلشن اقبال پولیس نے کارروا ئی کی اور چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور یوسف پلازہ سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔
دوسری جانب رینجرز نے سرجانی ٹاون سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے۔

کلفٹن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افرا دکو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا ۔

مصنف کے بارے میں