پشاور:پولیس کے سرچ آپریشن میں 98 مشکوک افراد گرفتار

پشاور:پولیس کے سرچ آپریشن میں 98 مشکوک افراد گرفتار

پشاور : مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 98مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے میں پولیس سرگرم ہے ۔پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے گھر گھر سرچ آپریشن اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے98مشتبہ افردا کو حراست میں لے لیا۔

گرفتا ر افراد میں کرایہ داران ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 6افراد بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 6پستول، سینکڑوں کارتوس اور منشیات بر آمد کی گئی جبکہ تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہیں۔

مصنف کے بارے میں