بیوی کے واٹس ایپ پر آنے والے پیغام نے زندگی اندھیر کر دی

بیوی کے واٹس ایپ پر آنے والے پیغام نے زندگی اندھیر کر دی

ابو ظہبی:سوشل میڈیا جہاں بڑی سہولت ہے وہیں اس نے زندگی مشکل بھی بنادی ہے ۔روز نت نئے سکینڈلز کی وجہ سے کئی زندگیاں مشکل میں پڑ چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں شوہر نے اہلیہ کا واٹس ایپ چیک کیا تو میری دنیا اندھیری ہوئی گئی کیونکہ میری بیوی کسی اور شخص کے ساتھ محبت والے پیغامات بھیج اور وصول کر رہی تھی ۔میں نے ان تمام پیغامات کے سکرین شاٹس لے لیے ۔مصری شخص کی جانب سے وہ سکرین شاٹس بطور ثبوت پولیس کو پیش کر دیئے اور شکایت درج کروا دی ۔

پولیس کی جانب سے خاتون کے مبینہ عاشق شامی شہری کو نوٹس بھیجوایا گیا ،شامی شخص نے پولیس کے سامنے خاتون سے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے ہیں ۔اس کا کہناتھا کہ ہماری ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی اور ہم نے بات چیت شروع کر دی ،اس نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ اس کی شادی ہو چکی ہے ۔

بات چیت کے دوران میں اس سے محبت میں گرفتار ہو گیا اور اس سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ،شامی شخص کا کہناتھا کہ اسے اس وقت تک معلوم نہیں تھا کہ وہ لڑکی شادی شدہ ہے اور اسے اس وقت معلوم ہوا جب پولیس کی جانب سے نوٹس بھیجوایا گیا ۔ابوظہبی نے دونوں کو 5سو درہم کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ملک بدر کرنے کاحکم جاری کر دیاہے ۔تاہم دونوں کی جانب سے اس فیصلے کو اپیل کورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔