ایم کیو ایم نے بلدیاتی اختیارات کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

ایم کیو ایم نے بلدیاتی اختیارات کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

کراچی: میئر کراچی اختیارات کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سند ھ حکومت آئین اور بلدیاتی ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ آرٹیکل 183/4 کے تحت دائر پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے زیادہ تر اختیارات صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں انہیں واپس دلوايا جائے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے سپریم کورٹ سے امید وابستہ کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد کے خلاف عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ درخواست کا فائدہ پورے ملک کو پہنچے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئین کی شق 140 اے کی روح کے مطابق اختیارات اور وسائل بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنا ہے۔ سندھ حکومت کا بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات کا قانون پاس ہونا قانون ہی کے منافی ہے۔

کراچی سے کچرہ اٹھانے کے اختیارات وزیراعلی کے پاس ہوں تو میئر کا کیا کام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا ماننا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداوں کو اختیارات دیئے ہی نہیں گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں