ترقیاتی منصوبوں میں بچت اور معیارکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، احسن اقبال

ترقیاتی منصوبوں میں بچت اور معیارکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں بچت اور معیارکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ماضی کی غلط راویات کا خاتمہ کرکے سفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں 550ارب روپے کی بچت کی ہے ۔ لواری ٹنل اور نیو اسلام آباد ایئر پورٹ رواں سال مکمل ہوجائیں گے ۔

اسلام آباد میں اقتصادی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام بڑے منصوبوں کیلئے ٹیکنیکل ڈیزائن لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ نیلم جہلم منصوبے جیسا حال نہ ہوا جسے 80ارب روپے میں پاس کیا گیا اور اب وہ وہ 4سے 5ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ اس لیے ہوا کہ جب اس کی منظوری دی گئی تو اس وقت کا ٹیکنیکل ڈیزائن مکمل نہیں تھی اسے جلد بازی میں بغیر سوچے سمجھے شروع کردیا گیا جس سے وقت کے ساتھ ساتھ اس کی لاگت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہم نے اب تک ترقیاتی منصوبوں میں 550ارب روپے کی بچت کی ہے ۔

انہوں نے کہا  کہ امید ہے اگلے ڈیڑھ سال میں اس بچت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ماضی میں پی ایس ڈی پی میں ٹوکن ریلوکیش کرکے منصوبے شروع کردیئے جاتے ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جاری منصوبوں کو انڈر فنڈ کیا جاتا تھا اس روایت کی بھی ختم کیا ہے ۔ بہت سے بیمار منصوبے جو ہمیں ورثے میں ملے تھے جن کا مستقبل تاریک ہوچکا تھا اور ان کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال این اے ٹی 5ہے جو کئی سالوں سے بند تھی اسے ہم نے 2013میں آتے ہی ایف ڈبلیو اواور این ایچ اے کے ساتھ مل کر دوبارہ بحال کیا آج وہ سڑک مکمل ہوکر ویسٹرن روٹ میں سی پیک کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔ اس سڑک سے گوادر سے کوئٹہ تک کا روابط بحال ہوگیا ہے ۔ اس طرح لواری ٹنل کا منصوبہ کئی سالوں سے بند پڑاتھا اس پر ہر دور میں تقریریں تو کی جاتی تھیں لیکن فنڈ جاری نہیں کئے جاتے تھے ۔ ہم نے اس منصوبے کیلئے بھی مطلوہ فنڈ فراہم کئے ۔ امید ہے کہ رواں سال اس کا افتتاح ہوجائے گا ۔