غیرقانونی و سمگل شدہ زرعی ادویات کی فروخت پر مقدمات درج

غیرقانونی و سمگل شدہ زرعی ادویات کی فروخت پر مقدمات درج

راولپنڈی:  محکمہ زراعت راولپنڈی نے غیرقانونی و سمگل شدہ زہریلی زرعی ادویات کی فروخت پر دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ۔

محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے شعبہ پےسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ضلعی پیسٹی سائیڈ انسپکٹر ناصر مظہر ملک نے کہوٹہ میں واقع ”کسان ایگری پراڈکٹ“ نامی دکان پر اچانک چھاپہ مار کر بھاری مالیت کی غیرقانونی و سمگل شدہ زہریلی زرعی ادویات برآمد کر کے مالک دکان غلام سرور کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

ایک دوسرے چھاپہ میں ناصر ملک نے ”نرنکاری بازارراولپنڈی میں واقع عبدالحفیظ رنگ والے کی دکان پر اچانک چھاپہ مار کر بغیر لائسنس کے غیر قانونی زرعی ادویات برآمد کر لیں اور دکان کے مالک شیخ اویس وحید کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں پرچہ درج کروا دیا۔

ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ محکمہ زراعت پنجاب کی انتباہ و ہدایات کے برعکس غیر قانونی طور پر سمگل شدہ زرعی ادویات کے لین دین میں ملوث تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ دائریکٹر زراعت ناصر ملک نے ضلع بھر کے غیر قانونی عناصر کو خبردار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی، جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد و گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی مہم جاری رہے گی.

مصنف کے بارے میں