سام سنگ کو پہلی سہ ماہی میں 46 فیصد زائد منافع حاصل

سئیول: الیکٹرانکس مصنوعات کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنیوالی معروف کورین کمپنی سام سنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 46 فیصد زیادہ خالص منافع حاصل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سام سنگ کو گزشتہ تین سالوں میں پہلی بار بڑا سہ ماہی منافع حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سام سنگ کی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہے۔سام سنگ کے مطابق ان کو جنوری تا مارچ 2017 کے دوران 7.68 ٹریلین وون (6.7 بلین ڈالر )کا خالص منافع حا صل ہوا ہے جو کہ گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں سال2013 کی تیسری سہ ماہی کے بعد پہلی بار اس قدر خالص منافع ہوا ہے۔