جندال پرانے دوست ہیں، ملاقات خفیہ نہیں ہوئی ، مریم نواز کا ٹویٹ

جندال پرانے دوست ہیں، ملاقات خفیہ نہیں ہوئی ، مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور: مری میں وزیراعظم سے بھارتی اسٹیل ٹائیکون کی ملاقات نے ملکی سیاست میں پھر طوفان کھڑا کردیا۔غیر اعلانیہ ملاقات پر قیاس آرائیاں ہونے لگیں ۔ تو بیٹی باپ کے دفاع میں میدان میں اتر آئی ۔مریم نواز کاکہناہے کہ خفیہ ملاقات نہیں ہوئی ،سجن جندال وزیر اعظم کے پرانے دوست ہیں ۔نواز ، جندال ملاقات کو سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش نہیں کرناچاہیے.

مریم نواز نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ جندال پرانے دوست ہیں ۔ مریم نواز نے نواز جندال ملاقات کی تصدیق کردی.بھارتی اسٹیل ٹائیکون کی شریف خاندان سے دوستی کےچرچے پہلے بھی میڈیا میں گردش کرتے رہے ہیں ۔2014 میں کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس میں بھی مودی نواز خفیہ ملاقات کرانے میں بھی جندال نے اہم کردار ادا کیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی25 دسمبر ، 2015 کو جب میاں نوازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد دینے اچانک پاکستان پہنچے تو سجن جندال بھی اس دوران جاتی امرا میں موجود تھے۔