شعبان کا چاند نظر آگیا

شعبان کا چاند نظر آگیا

شعبان کا چاند نظر آگیا

کراچی: تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔ ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول کرنے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مہینے شعبان کا چاند نظر آ گیا ہے اور یکم شعبان 1438 ہجری کل بروز جمعہ 28 اپریل کو ہو گی جبکہ شب برات 11 مئی بروز جمعرات کو ہو گی۔