ایم پی اے خرم شیر زمان کا سندھ پولیس کو غیر سیاسی بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں جمع

ایم پی اے خرم شیر زمان کا سندھ پولیس کو غیر سیاسی بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں جمع

کراچی: مجوزہ بل کے مطابق موجودہ پولیس ایکٹ 1861 ایک نوآبادیاتی دور کا قانون ہے جس کا مقصد حکمرانوں کا عوام پر کنٹرول رکھنا اور خود کو محفوظ بنانا اور عوام کو تابع و فرمان رکھنے کے لیے حکمرانوں کا ایک آلہ ہے.

بل میں کہا گیا ہے کہ پولیس امور میں سیاسی مداخلت کو ختم اورایک جدید اور جمہوری معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ ایک آزاد اور پیشہ ورانہ پولیس فورس بنائی جائے مجوزہ بل کا بنیادی مقصد محکمہ پولیس کو عوام دوست اور شہریوں کی خدمت کا ادارہ بناناہے۔تحریک انصاف کے مجوزہ نجی بل کے مطابق سینئر پولیس افسران کی منتقلی کے اختیارات وزیر اعلی کے بجائے آئی جی پولیس کے سپرد کئے جائیں اور آئی جی پولیس کو صوبہ بھر میں پولیس اسٹیبلشمنٹ میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے عہدے تک کے افسران کی منتقلی اور تقرری کرنے کے اختیارات دیے جائیں۔ 

ایک معتبر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے شفاف بھرتیوں، شکایت کے ازالے کے معتبر نظام، عوامی معلومات کے نظام اور پولیس کی ہیلپ لائنز، کا نظام ٹھیک کرکے پولیس کو عوامی خدمت کا قابل اعتماد ادارہ بنایاجائے۔صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کے تحت منتخب نمائندوں اور اچھی شہرت کے حامل شہریوں کے تعاون سے پولیس کو چیک کیا جائے اور تعاون بھی فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر میڈیق سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں خیبرپختون خواہ کا پولیس نظام نافذ کرنا چاہتی ہے کیونکہ ملک کے تمام لوگ کے پی کے پولیس نظام کی تعریف کر رہے ہیں، اس لئے کے پی کے پولیس نظام کا نجی بل سندہ اسمبلی میں جمع کرادیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں