جذباتی مناظر دیکھ کر رونا صحت مندانہ عادت ہے، تحقیق

لاہور: کچھ لوگ ٹیلی ویژن پر جذباتی مناظر دیکھ کر اچانک رونے لگتے ایسے افراد میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی شامل ہوتے ہیں ، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ درحقیقت ایک فائدہ مند عادت ہے۔

اوکلاہاما یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹی وی پر جذباتی مناظر دیکھ کر رونے والے افراد درحقیقت صحت مندانہ عادت کے مالک ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانی دماغ حقیقی یا افسانوی رشتوں کو شناخت کرنے کے لیے نہیں بنے، تو اسکرین کے کرداروں سے جذباتی طور پر وابستگی خود اعتمادی بڑھانے، تنہائی کا احساس کم کرنے اور کسی کے ساتھ جڑنے جیسے احساسات کو بڑھاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق ڈرامے یا فلم میں کسی پسندیدہ کردار کے مرنے پر ردعمل حقیقی معنوں میں جذباتی ہوتا ہے کیونکہ ہر ہفتے اس کردار کو دیکھنے سے اس کے ساتھ ایک تعلق بن جاتا ہے اور اس کی موت انسان کو اَپ سیٹ کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے المناک مناظر درحقیقت ذہن میں موجود منفی جذبات کو سسٹم سے باہر نکالنے میں مدد دیتے ہیں اور لوگ خود کو ذہنی طور پر زیادہ بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں لوگوں کی جذباتی ذہانت کی صلاحیت بڑھتی ہے اور وہ دیگر افراد کے خیالات اور محسوسات کو پڑھنے کی اہلیت پیدا کرلیتے ہیں۔