سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کے کمروں سے اشیا چرانے والا گروہ گرفتار

سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کے کمروں سے اشیا چرانے والا گروہ گرفتار

القصیم :سعودی عرب کو پرامن ملک کہاجاتا اگراعدادوشمار دیکھے جائیں تو سسب سے کم جرائم کی شرح رکھنے والے ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے ۔لیکن اسکے باوجود مملکت میں چوری ، ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں ۔

ان وارداتوں میں ملکی اور غیر ملکی شہری شامل ہوتے ہیں ۔ جن کے پکڑے جانے کے بعد سخت سزا کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے ۔

سعودی عرب کے علاقے القصیم میں الاسیاح کمشنری، مدرج اور ابو الورد کی پولیس نے مشترکہ طور پر چوروں کے ایک گروہ کو گرفتارکیا ہے۔

گرفتار ہونے والا گروہ اب تک 29وارداتیں کرچکا ہے، جس نے متعدد گھروں، گیسٹ ہاؤسز، زرعی فارموں، گاڑیوں ، غیر ملکی شہریوں کے کمروں اور تجارتی مراکز میں چوریاں کی تھیں،ملزمان میں سے 5سعودی باشندے اور ایک غیر ملکی شہری شامل ہے۔

القصیم پولیس کے ترجمان بدر السیحبانی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے، جن کے قبضے سے مسروقہ نقدی، گاڑیاں، مویشی، بندوقیں، الیکٹرانک بیٹریاں، موٹر سائیکلیں، گیس سلنڈر، ٹی وی سیٹ اور ٹائر برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ۔