سکیورٹی اداروں نے موٹر وے پر پوزیشنیں سنبھال لی

سکیورٹی اداروں نے موٹر وے پر پوزیشنیں سنبھال لی

اسلام آباد:ملک میں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔مختلف شہروں میں آپریشن کی وجہ سے مجرموں کے گرد گھیر ا تنگ ہو رہاہے ۔اب مجرم ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

ایسے حالت میں سکیورٹی اداروں جن میں فوج ، رینجرز، اور پولیس اہلکاروں نے موٹروے ، جی ٹی روڈ سمیت متعدد بڑی سڑکوں پر اپنی چوکیاں بنا لی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ موٹروے پر چوکیوں کا قیام آپریشن رد الفساد   کا باقاعدہ حصہ ہے ۔

 پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر لی ہیں۔ اسلام آباد پشاور موٹروے پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم، چوکیوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق موٹروے ون اور ٹو پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر لی ہیں جن کا مقصد سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

موٹروے ایم ون اور ایم ٹو پر سیکورٹی اور سرویلنس بڑھا دی گئی ہے، چیک پوسٹوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔