قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کےآخری معرکےکے لیے سیکیورٹی انتظامات فائنل

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کےآخری معرکےکے لیے سیکیورٹی انتظامات فائنل

لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کےآخری معرکےکےسیکیورٹی انتظامات فائنل کر لیے گئے۔7 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے.12ایس پیز،35ڈی ایس پیز،84ایس ایچ اوزبھی سیکیورٹی پرمامورہونگے.

قذافی اسٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کے 4 حصار ہونگے.قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےوالےشائقین کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائےگی.اصل شناختی کارڈ کے بغیر کسی شہری کوداخلےکی اجازت نہیں دی جائےگی.شائقین کی چیکنگ کیلئےواک تھروگیٹس،میٹل ڈٹیکٹرزاوربیریئرزبھی نصب کئےجائیں گے.قذافی اسٹیڈیم کے اردگردمؤثر پیٹرولنگ کاانتظام کیاجائےگا.پی ایس ایل فائنل کےپرامن انعقادکےلیےجوان پرعزم ہیں.