ہر حال میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھوں گا، شیخ رشید

ہر حال میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھوں گا، شیخ رشید

لاہور: پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد  کا اعلان ہوتے ہی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فائنل دیکھنے کی ٹھان لی ۔ان کا کہنا تھا کہ  پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے خوش آئند ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اگر وی آئی پی انکلوژر میں ٹکٹ نہ ملا تو  عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ لوں گا۔ اگر  فائنل دیکھنے کے لیے مہنگا ٹکٹ بھی ملا تو وہ بھی ضرور لوں گا۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر عمران خان کی تنقید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے اور ہم اس کے اتحادی ضرور ہیں لیکن فائنل دیکھنے سے ہم الگ تو نہیں ہوسکتے جب کہ جس نے نہیں آنا نہ آئے وہ ضرور فائنل دیکھنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کے لیے بہت بڑا رسک اور پولیس و فوج کے لیے ایک چیلنج ہے۔