موسم کی خبر دینے والوں نے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کردیا

موسم کی خبر دینے والوں نے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کردیا

کوئٹہ:چترال میں شدید برفباری نے معمولات زندگی معطل کررکھے ہیں جبکہ لواری ٹاپ کوآج بھی ٹریفک کے لیے نہیں کھولا جاسکا،  غذرمیں اب تک تین فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ استور کے تمام بالائی علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔آسمان سے روئی کے گرتے گالے ، پہاڑوں کی چوٹیاں ،عجب نظارہ پیش کرنے لگیں۔
چترال اور گردونواح کے علاقے شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں  جبکہ لواری ٹاپ پر کئی فٹ برف پڑچکی ہے جس سے راستے بحال نہ ہوسکے ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
غذر میں بھی ہرطرف برف ہی برف ہے ،استور شہر میں اب تک دوفٹ جبکہ بالائی علاقوںمیں پانچ فٹ برف پڑ چکی ہے ، برف باری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،
استور شہر کے تمام راستے بند ہونے سےشہر میں خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
کوئٹہ زیارت اور قلات میں برفباری تو تھم چکی ہے تاہم کئی سڑکیں بدستور بند ہیں ، مری میں برف باری کے بعد کئی درخت بھی گرگئے۔
موسم کی خبر دینے والوں نے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں