نماز کا وقفہ نہ دینے پر امریکی کمپنی کا بہت بڑی مشکل میں پھنسنے کا خطرہ۔۔۔!!!

 نماز کا وقفہ نہ دینے پر امریکی کمپنی کا بہت بڑی مشکل میں پھنسنے کا خطرہ۔۔۔!!!

نیو یارک: امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کے خلاف آزادی سلب کا الزام عائد کردیا گیاہے.

الزام جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر سہولت فراہم کرنےوالی کمپنی کےمسلمان ملازمین نےعائد کیاہے۔ یہ کمپنی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئر کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کمپنی نماز کا وقفہ نہیں دیتی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی امتیاز ثابت ہونے پر کمپنی پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں