یمن میں جنگ کے بعد ایک اور بڑا خطرہ منڈلانے لگا۔۔!!!

یمن میں جنگ کے بعد ایک اور بڑا خطرہ منڈلانے لگا۔۔!!!

نیو یارک: اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ عرب ملک یمن کو رواں برس کے دوران قحط کا سامنا ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق یمن کی دو تہائی آبادی اِس وقت سنگین بحران کا شکار ہے اور اُسے انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے سلامتی کونسل پر واضح کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ان حملوں کے نتیجے میں یمنی عوام کو المناک صورت حال کا سامنا ہے۔

یُو این او کے انسانی امداد کے ادارے کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن نے کہا ہے کہ ایک کروڑ سے زائد یمنی اپنی زندگیاں بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

مصنف کے بارے میں