تحریک انصاف نے خواجہ آصف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاناما کا ہنگامہ تھما تو اقامہ کا شور سنائی دینے لگا۔ اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر لی گئی تلاشی کے دوران وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وفاقی وزرا کے اقامے بھی سامنے آ گئے۔ خواجہ آصف کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کے رہنما عثمان ڈار نے کہا وزیر دفاع کے اقامہ رکھنے پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائیگا اور الیکشن کمیشن میں بھی کیس دائر ہو گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور دفاع کے وفاقی وزیر بہت جلد عدالتوں میں اپنا دفاع کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ منظر عام پر آیا تھا ان کے پاس دبئی کا اقامہ تھا اور انہیں اقامہ 25 مئی 2011ء کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 23 مئی 2012ء کو ختم ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں