خواہش ہے آزاد کشمیر مثالی ریاست بنے اور معاشی طور پر خود کفیل ہو، راجہ فاروق حیدر

خواہش ہے آزاد کشمیر مثالی ریاست بنے اور معاشی طور پر خود کفیل ہو، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے آزاد کشمیر مثالی ریاست بنے اور معاشی طور پر خود کفیل ہوجس کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ، آزاد حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے ،میاں نواز شریف آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کا عملی اظہار انہوں نے گزشتہ چار سال میں کیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ء کر رکھی ہے ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو کشمیریوں کی نسل کشی کا لائسنس دے رکھا ہے ،ہندوستان لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کوپیلٹ گن سے نابینا کررہا ہے اور لائن آف کنٹرول اس طرف معصوم لوگوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے،ہندوستانی جبر و ظلم کے باوجود تحریک مذاحمت جاری رکھنے والے کشمیریوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف معاشی و اقتصادی لحاظ سے خود کفیل پاکستان کے ضامن ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو عوام ناکام بنا دیں گے ، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے حکومتیں بنانے اور گرانے کا عمل ملک کے لیے مفید نہیں ہو گا، عوامی عدالت میں مسترد شدہ سیاسی عناصر میڈیا کو استعمال کر کے عوامی رائے کو بلڈوز کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،پاکستان کے عوام نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو 5سال کیلئے منتخب کیا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں