حیدر آباد: تاجروں نے وزیراعظم کیلئے سونے کا تاج تیار کرا لیا

حیدر آباد: تاجروں نے وزیراعظم کیلئے سونے کا تاج تیار کرا لیا

حیدر آباد: شادیوں میں دولہے کو سونے کا تاج پہنانے کا رواج تو عام نظر آتا ہے لیکن اب پاکستان کے سیاستدان بھی اس رنگ میں رنگے جا رہے۔ اس بار پاکستان کی کوئی عام سیاسی شخصیت نے بلکہ وزیر اعظم نواز شریف کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔

وزیراعظم آج حیدر آباد کا دورہ کر رہے ہیں وہیں پر ان کے چاہنے والے قاسم آباد بزنس فورم کے سربراہ انجینیر رحمت اللہ سمیت تاجروں نے سونے کا تاج تیار کرایا ہے۔ یہ تاج مگسی ہاؤس میں ملاقات کے دوران انہیں پہنایا جائے گا۔

عام انتخابات میں ابھی ایک سال باقی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ سندھ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز حیدر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو جلسے میں 10 لاکھ روپے مالیت سے بنا سونے کا تاج پہنایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں