کویت اور سعودی عرب کا خافجی فیلڈز سے تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کویت اور سعودی عرب کا خافجی فیلڈز سے تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ریاض: کویت اور سعودی عرب نے مشترکہ سرحدی علاقے خافجی کی آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر تیل ایصام المرزوق نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ سرحدی علاقے میں واقع دو مشترکہ آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خافجی کے علاقے میں واقع ان آئل فیلڈز سے پیداوار کا عمل دوماہ کے اندر شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2014 میں جب ان آئل فیلڈز سے پیداواری عمل بند کرنے سے قبل یومیہ پیداوار 2 لاکھ بیرل یومیہ تھی۔

ادھر سعودی وزیر تیل خالد الفلیح نے کہا ہے کہ تکنیکی ماہرین کو آئل فیلڈز کی صورتحال کا جائزہ لینے اور انھیں دوبارہ پیداوار کے قابل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں