آٹھ سالہ بچہ پتنگ اڑاتے چھت سے گر جاں بحق ہو گیا

 آٹھ سالہ بچہ پتنگ اڑاتے چھت سے گر جاں بحق ہو گیا

نوشہروفیروز: پتنگ باز نے ایک گھر میں صف ماتم بچھادی، آٹھ سالہ بچہ پتنگ اڑاتے چھت سے گر جاں بحق، ماں صدمے میں بے ہوش  ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محراب پور کی بلاول کالونی میں پتنگ بازی نے ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھا دی،منٹھار لاکھو کا آٹھ سالہ معصوم بچہ آصف لاکھو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا، ماں یہ خبر سنتے ہی صدمے میں بے ہوش ہوگئی، بچے کے والد منٹھار لاکھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ چھت سے نیچے فرش پر گر کر شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیامگر سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث بچہ زندگی کی بازی ہار کر اپنے خالق حقیقی سے جاملا، لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔