محمد عرفان پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

محمد عرفان پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

لاہور:دنیا ئے کرکٹ کے طویل القامت کھلاڑی  محمد عرفان  پی ایس ایل  سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

محمد عرفان نے وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو سب بتانے اور تمام تفصیلات فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔فاسٹ باؤلر اپنا کیس ٹربیونل میں نہ لے جانے کے خواہشمند ہیں۔اس موقع پر محمد عرفان نے کہا کہ جو سزا دینی ہے دے دیں۔واضح رہے کہ محمد عرفان نے پی سی بی کو کل چارج شیٹ کا جواب جمع کرانا ہے.

چارج شیٹ کے مطابق فاسٹ بولر نے پی ایس ایل کے دوران سٹے بازوں سے دو مرتبہ رابطہ کیا جس کے بارے میں حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا جبکہ طویل القامت فاسٹ بولر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز سے ملاقاتوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔

عرفان کے مطابق وہ والدین کی بیماری کے باعث ذہنی طور پر پریشان تھے جس وجہ سے بورڈ کو آگاہ نہ کر سکے تھے۔ عرفان نے پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ 2.4.4 شق کی خلاف ورزی کی ہے۔