چوہوں کو گھر سے بھگانے کاکے آسان اور گھریلو طریقے

چوہوں کو گھر سے بھگانے کاکے آسان اور گھریلو طریقے

چوہوں کو گھر سے بھگانے کاکے آسان اور گھریلو طریقے

کراچی:  چوہوں سے نجات اور انہیں ہلاک کرنے کے کچھ طریقے ایسے ہیں جو پرانے، روایتی اور گھریلو قسم کے ضرور ہیں لیکن آج بھی مؤثر ہیں، جنہیں اختیار کرکے آپ کو مہنگی چوہے مار دواؤں کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پودینے کا تیل/ پودینہ: چوہوں کےلیے پودینے کی خوشبو ناقابلِ برداشت ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس پودینے کا تیل ہے تو روئی کا پھویا لے کر اسے پودینے کے تیل سے اچھی طرح تر کرلیجئے اور وہاں رکھ دیجئے جہاں چوہوں نے بل بنا رکھا ہو۔ پودینے کی خوشبو چوہوں کےلیے جان لیوا ہوتی ہے کیونکہاس سے ان کے پھیپھڑے سکڑ جاتے ہیں اور وہ قدرتی طور پر موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔

انسانی بال: خواتین بال بنانے کے بعد اپنے ٹوٹے ہوئے بالوں کا گچھا اِدھر اُدھر نہ پھینکیں بلکہ اسے کچرے کے ڈبے میں یا ایسی کسی جگہ ڈال دیں جہاں چوہے اکثر حملہ آور ہوتے رہتے ہوں۔ چوہے اپنی عادت کے مطابق ان بالوں کو بھی کھالیں گے جو ان کے پیٹ میں پہنچ کر انہیں ہلاک کردیں گے۔

فینائل کی گولیاں: یہ گھریلو نسخہ آج بھی آزمودہ ہے جسے عام طور پر چوہوں کو کپڑوں اور کاغذوں وغیرہ سے دور رکھنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر فینائل کی یہی گولیاں چوہے کے بل میں ڈال دی جائیں تو یہ اپنی بُو سے انہیں مار ڈالیں گی۔

امونیا:  فرش اور ٹائلوں کی صفائی کے علاوہ بلیچنگ کے طور پر بھی مائع امونیا کا استعمال عام ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ امونیا کی بدبو چوہوں کےلیے ہلاکت خیز بھی ہوتی ہے۔ پودینے کے تیل کی طرح اسے بھی روئی پر لگا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چوہوں کے بل میں اس کی تیز بدبو انہیں چند منٹوں میں ہلاک کردے گی۔

پیاز:   یہ بھی چوہوں کی پسندیدہ غذا ہے جس کی بُو پاتے ہی چوہے اس کی طرف لپکتے ہیں۔ پیاز کے لچھے کاٹ کر انہیں چوہوں کے بل کے قریب رکھ دیجئے تاکہ ان کی بو پھیلے۔ پیاز کی بُو سونگھ کر چوہے اس پر آئیں گے اور اسے کھا لیں گے۔ اگرچہ پیاز کھانے سے چوہے فوری طور پر تو نہیں مریں گے لیکن وہ تیزی سے کمزور پڑ کر خودبخود ایک سے دو دن میں ضرور مرجائیں گے۔