مانچسٹر حملہ:شق کی بنا پر 44 سالہ شخص گرفتار

مانچسٹر حملہ:شق کی بنا پر 44 سالہ شخص گرفتار

برطانیہ: پولیس نے مانچسٹر حملے کے شبہے میں 44سالہ شخص کو گرفتارکر لیا۔ برطانیہ میں انسداد دہشتگردی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے سلسلے میں کئی اہم گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مانچسٹر پولیس نے 44سالہ شخص کوRusholmeکے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ برطانوی انسداد دہشت گردی کے افسر مارک راؤ لے نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ مانچسٹر دھماکوں کےسلسلے میں کئی اہم گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

مانچسٹر حملے کے شبہے میں اب تک برطانیہ سے 9 افراد کو گرفتار کیاجا چکا ہے، جبکہ لیبیا سے بھی حملہ آور سلمان عبیدی کے بھائی اور والد کو گرفتار کیا گیاہے۔