ملتان میں واسا کا ملازم صفائی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ملتان میں واسا کا ملازم صفائی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ملتان: سیور مین عامر ڈسپوزل میں ڈوب کر مر گیا، اطلاع پر واسا کے ایم ڈی راؤ قاسم سمیت ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو بروقت نکال لیا گیا
 تفصیلات کے مطابق ملتان  کے نواہی علاقے میں  صفائی کے دوران   سیور مین گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا  ۔

جبکہ  ایم ڈی سمیت ریسکیو نے 20 منٹ کے آپریشن کے بعد سیور مین کی لاش کو نکال لیا۔ 

میپکو کے بجلی کاٹنے پر ڈسپوزل بھر گئے اور اسی ڈسپوزل کی صفائی کے دوران ملتان کا رہائشی سیور مین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا  اس کی موت پر ایم ڈی واسا نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔