پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ٹی 20 میچز کھیلنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ٹی 20 میچز کھیلنے پر اتفاق

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے چیئرمین افغان کرکٹ نے بورڈ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شارجہ میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا ہے تاہم میچز کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان اور افغانستان 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلیں گے جبکہ اے ٹیمز اور انڈر 19 ٹیموں کے درمیان بھی دو طرفہ سیریز ہو گی جس کا اعلان جلد ہو گا جس میں 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلیں گے۔

پاکستان، افغانستان کے درمیان یہ 2 دوستانہ ٹی ٹوینٹی میچز کابل اور لاہور میں ہونگے۔ شہریار خان نے کہا افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور افغانستان ہمارے بورڈ کی سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکے گا۔

اس موقع پر چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ نے کہا شہریار خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلایا اور بات چیت کی کیونکہ اسپورٹس اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں کھیلوں کو مثبت انداز میں لینا چاہیے۔