سری لنکا ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 101 ہو گئی

سری لنکا ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 101 ہو گئی

کولمبو : سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 101 افراد کے ہلاک اور 99 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق3 ہزار کے قریب لوگ بے گھر ہو گئے ۔

سری لنکن حکومت نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہوئے افراد کو فوج نے گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

مٹی کے تودے گرنے کے چھ واقعات سری لنکا کے وسطی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں رونما ہوئے۔ ان علاقوں میں دو روز تک شدید بارش ہوتی رہی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں کالوتارا ضلع میں ہوئی ہیں جہاں 34افراد ہلا ک ہوئے۔

مصنف کے بارے میں