ملکی بجٹ سے متعلق پاکستانی انجینئر کا شاندار کارنامہ

پشاور: ٹیکنالوجی کے میدان میں ہر بدلتے دن کے ساتھ نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں۔ ایسی ہی نئی ایجاد پاکستانی انجینئرز نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کی ہے۔ پاکستانی انجینئر نے پاکستانی عوام تک بجٹ معلومات کی رسائی کیلئے بجٹ ایپ متعارف کروادی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے والے ادارے سی پی ڈی آئی کی جانب سے پیش کردہ موبائل بجٹ ایپ اپنی نوعیت کی پہلی ایپ ہے۔بجٹ ٹریکر نامی اس موبائل ایپ میں وفاقی حکومت اور تمام صوبوں کے بجٹ کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، کوئی بھی صارف مذکورہ صوبے میں مختص ہونے والے کسی بھی بجٹ کو با آسانی دیکھ سکے گا۔
پروگرام مینیجر نے نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایپ اپنی نوعیت کی پہلی ایپ ہے، اب عوام آسانی سے سب کچھ جان سکیں گے جس سے وہ اب تک لاعلم رہے ہیں“۔منتظمین کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ میں ابھی فی الحال پرانے بجٹ کا ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کیا گیا تاہم کل پیش ہونے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات دو روز کے اندر فراہم کردی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایپ انگریزی زبان میں لانچ کی گئی ہے تاہم اس کی کامیابی کے بعد ایپ کو مقامی زبانوں میں بھی لانچ کیا جائے گا۔