عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 6 کروڑ 16 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 6 کروڑ 16 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لئے چھ کروڑسولہ لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانچ سال تک کے چھوٹے قد کے بچوں کا قد بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرپاکستان ایلنگوان پاچامتھو کا کہنا تھا کہ سندھ کے انتیس اضلاع میں چالیس فیصد بچوں کے قد چھوٹے رہ جاتے ہیں ۔ جس پر قابو پانے کے لئے ان اضلاع میں ماں اور بچے کو بہتر خوراک فراہم کی جائے گی ۔

کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ قد چھوٹا رہ جانے سے بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔ اس سے قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لئے چھ کروڑسولہ لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی ۔