مسلسل گھٹتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر تشویش کاباعث ہیں :گورنر سٹیٹ بینک

مسلسل گھٹتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر تشویش کاباعث ہیں :گورنر سٹیٹ بینک

کراچی: گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے مسلسل گھٹتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نجی شعبہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنا کردار ادا نہیں کر رہا ۔

 کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال مالیاتی خسارے کو پورا کر لیا جائے گا جبکہ ترقیاتی شعبے میں کسی قسم کی کٹوتی کا امکان نہیں، ہماری تمام تر توجہ فلاحی شعبے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت وتعلیم اور شہری سہولیات کے لئے وسائل درکار ہیں، بدقسمتی سے ملک میں نجی شعبہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل 10ویں سہ ماہی ہے جس میں ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور ترسیلات زر جو معیشت کو سہارا دیتے ہیں اس میں بھی کمی کا رجحان جاری ہے۔