کراچی،سینٹرل جیل میں داعش میں کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف

کراچی،سینٹرل جیل میں داعش میں کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف

کراچی:کراچی کی سینٹرل جیل میں داعش میں کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف ہواہے ،حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملز مان کو حراست میں نے لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کی سینٹرل جیل میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ جیل میں موجود کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو داعش میں بھرتی کیا جارہا تھا اور یہ کام دوسال سے جاری تھا ،ملزمان نے انکشاف کیا کہ داعش میں بھرتی کے بعد سے لے کر اب تک 12افراد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے بھی آویزاں کیے گئے تھے۔