مردوں کا پسینہ ان کی خوبصورتی کی علامت قرار

مردوں کا پسینہ ان کی خوبصورتی کی علامت قرار

لاہور: بین الاقوامی ماہرین نے مردوں کو خوشخبری سنا دی ۔ ماہرین کا دعویٰ کیا ہے کہ خواتین نہ صرف مردوں کے پسینے کی بو میں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں۔
آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹی کے محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اٹھنے والی بو خواتین کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے۔اس سلسلے میں ماہرین نے مردوں پر تحقیق کی۔ تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا۔ پہلے مرحلے میں سپیکٹو میٹر کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں۔ انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے۔
دوسرے مرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ ان کا خوب پسینہ نکلے۔ اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بو کو اچھی طرح سونگھ لیں۔ خواتین کو مردوں کی بہترین بو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیا وہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں۔بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے۔