روس کا بحری جہاز دھند کے باعث دوسرے بحری جہاز کے ساتھ ٹکرا کر تباہ

روس کا بحری جہاز دھند کے باعث دوسرے بحری جہاز کے ساتھ ٹکرا کر تباہ

استبول: روس کا جنگی بحری جہاز ترک ساحلوں کے قریب ایک اور جہاز سے دھند کے باعث  ٹکراکر ڈوب گیا، بروقت امدادی کاروائی کے نتیجے میں ملاحوں کو بچالیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق روسی نیوی کا جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ایک کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔ روسی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ٹکراؤ کے بعد عملے کے ارکان اس بحری جہاز کو ڈوبنے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

بروقت امدادی کاروائیوں کی وجہ سے جہاز پر موجود عملے کے تمام 78 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔جبکہ پندرہ ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔