وائی فائی سگنلز سےآئی فونز کو چارج کیا جا سکے گا

وائی فائی سگنلز سےآئی فونز کو چارج کیا جا سکے گا

نیو یارک:کبھی آپ نے سوچا کہ پانچ دس یا بیس فٹ دور بیٹھ کر بغیر کسی کنیکشن کے موبائل کی چارجنگ ہو نہیں نا ں مگر دنیا میں ترقی کی رفتار بہت تیز ہو گئی ہے ۔

روز بروز نت نئی ایجادات کی وجہ سے ہر چیز ممکن لگتی نظر آرہی ہے ۔ اس کی تازہ مثا ل یہ ہے کہ آئی فون موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ اب یہ موبائل فونز وائی فائی سے صرف انٹرنیٹ کنیکشن کے لیئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا ،بلکہ اب وائی فائی سے ایپل فونز کو چارج کرنا بھی ممکن ہو گیا ہے ۔

اس حوالے سے ایپل نے ایک پیٹنٹ رجسٹر کرایا ہے جس میں وائرلیس سگنل سے الیکٹرونک ڈیوائسز کو چارج کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔پیٹنٹ کے مطابق یہ سسٹم ان فریکوئنسز پر انحصار کرے گا جو ہم ابھی انٹرنیٹ یا ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور وہ بجلی کی طرح کام کریں گی۔

اس سسٹم کے تحت آپ کو راﺅٹر والے کمرے میں جانا ہوگا اور وہ خودبخود چارجنگ کا آغاز کردے گا اور تار والے یا وائرلیس چارجر کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ بیٹری کا مرنا بھی ماضی کا قصہ بن جائے گا۔

اس سسٹم کے لیے ایسے راﺅٹرز کا استعمال کیا جائے گا جن میں ایک خصوصی انٹینا اور سرکٹ نظام استعمال ہوگا جو کہ وائرلیس سگنل کو طاقتور بنائے گا جو آئی فون میں موجود ریسیور کے ذریعے بیٹری کو طاقت دیں گے۔

اس انٹینا میں بیم اسٹیئررنگ نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جو کہ وائرلیس سگنل کو درست طریقے سے ڈیوائسز میں منتقل کرتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی اس وقت بھی ایپل کے ائیر پورٹ راﺅٹرز میں استعمال ہوتی رہی ہے جس کا استعمال گزشتہ سال ختم کردیا تھا مگر اب اس کا نیا استعمال تلاش کرلیا گیا ہے۔