عمران خان کے اسلام آباد میں جلسے کے مقاصد غیر آئینی ہیں: رانا ثناءاللہ

عمران خان کے اسلام آباد میں جلسے کے مقاصد غیر آئینی ہیں: رانا ثناءاللہ

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کے مقاصد غیر آئینی ہیں اور یہ لوگ اپنی منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد عدلیہ اور اداروں کو دباؤمیں لانا ہے جبکہ یہ ہر عزت دار کی عزت اچھالنا اپنا مقصد سمجھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ باور کرانا چاہتے ہیں کوئی عزت بچانا چاہتا ہے تو انکے مقاصد کے مطابق ایکٹ کرے۔ یہ لوگ کئی شہر بند کر کے اور کینٹنر پر چڑھ کر قوم کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا پوری دنیا میں لوگوں کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں اور عمران خان کو تو 10 روپے بھی نہیں دیے جا سکتے۔ لاہور میں بھی اورنج گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کی سہولت ہونی چاہیے اور دنیا کا کوئی میٹرو سٹی بتائیں جہاں ٹرینیں نہیں۔ 5 سال بعد اس منصوبے کی قیمت 5 سو ارب روپے ہو گی جبکہ لاہور میں اورنج لائن وقت کی ضرورت ہے۔ لوگ اپنے مقاصد کے لیے اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا راولپنڈی کا شیطان اور مکار مولوی پر جتنی لعنت بھجیں کم ہے۔ انہوں نے کہا قوم کو ہم سڑکوں پر لانے اور عوام کو غیر سیاسی اور غیرجمہوری تقاریر سنانے کے قائل نہیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں