ایم کیو ایم کے3 کارکنوں کا قتل، گواہان 20مئی کو عدالت طلب

ایم کیو ایم کے3 کارکنوں کا قتل، گواہان 20مئی کو عدالت طلب

کراچی: سیشن عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنان کے قتل کیس کی سماعت عدالت نے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20مئی کو طلب کرلیا۔سیشن عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنان کے قتل کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے کہا کہ مقتولین میں مہاجر قومی مومنٹ کے سابقہ سیکٹر انچارج ابرار احمد،یحیی اور راش شامل ہیں۔

ملزمان نے 2009 میں بریگیڈ تھانے کی حدود میں مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنان کو قتل کیا۔عدالت نے ایم کیو ایم لائنز ایریا سیکٹر کے رکن سمیت تین کارکنان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان میں لائنز ایریا سیکٹر کے وجاہت علی عرف چکنا،شہادت حسین اور شمس دین شامل ہیں۔ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20مئی کو طلب کرلیا۔

مصنف کے بارے میں