پشاورپولیس نے 24 گھنٹے کے اندر قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاورپولیس نے 24 گھنٹے کے اندر قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور: پشاورپولیس نے 24 گھنٹے کے اندر قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور آلہ قتل برآمد کر لیا۔

27 اپریل 2017 کو تھانہ آغہ میر جانی شاہ میں مدعی صنوبر خان ولد دلبر خان سکنہ رشید گڑھی نے رپورٹ درج کی کہ میں اہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ میں اور میرا بیٹا سلمان باہر نکلے تو ایاز،حسین اور اعجاز پسران اپنی موٹر سائیکل پر آئے تھے ہمیں دیکھتے ہی ملزم حسین نے میرے بیٹے سلمان کو ہاتھوں سے پکڑا اور اعجاز نے اینٹ سے سر پر وار شروع کر دیئے جبکہایاز نے چاقو سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ بعد ازاں سلمان جاں بحق ہوگیا۔

وجہ عناد گزشتہ روز مقتول کے بھائی خضر حیات اور ملزم حسین کی آپس میں لڑائی ہوئی تھی۔ واقعہ کا سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی فضل واحد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ واجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر قتل میں ملوث ملزمان ایاز،حسین اور اعجاز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور آلہ قتل چاقو برآمد کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں