کوہاٹ میں آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 65 قانون شکن عناصر گرفتار

کوہاٹ میں آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 65 قانون شکن عناصر گرفتار

کوہاٹ: کوہاٹ میں سیکورٹی خدشات اور قیام امن کے پیش نظر جاری آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 65 قانون شکن عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کار بھی شامل ہیں ۔

آپریشن میں مخصوص سیکورٹی قوانین کے تحت متعدد غیر مقامی افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ۔ آپریشن میں زیر حراست افراد سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق کوہاٹ شہر اور مضافاتی علاقوں میں پولیس کا مشتبہ دہشت گردوں،سنگین مقدمات میںمطلوب اشتہاریوںاور امن وامان کیلئے خطرہ ثابت ہونے والے عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے گزشتہ روز کی کاروائی میں مختلف علاقوں سے غیر قانونی مقیم تین افغان باشندوںسید ملا،رشید اور جمشید سمیت 65مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔کارروائی میں پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب نو اشتہاری مجرمان اور انکے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کرایہ کے مکانوںمیں رہائش پزیر غیر مقامی افراد کے کوائف کی چھان بین کے بعد مقامی تھانوں میں رجسٹریشن کئے بغیر مقیم دس افراد کے خلاف نافذالوقت خصوصی سیکورٹی قوانین کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔آپریشن میں گرفتار افراد کے قبضے سے پولیس کو بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی ملے ہیںجن میں ایک کلاشنکوف،تین بندوق،دو رائفل ،سات پستول ،مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس اور پانچ کلوگرام چرس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جنگل خیل اور لاچی پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں دو منشیات فروشوں محمد آصف اور بخت علیشاہ کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کرکے پاند سلاسل کردیا۔

ادھر شکر درہ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر مقامی پولیس نے تین قمار بازوں علی مرجان،زاہد حسین اور محمد حسنین کو حراست میں لیکر 6180روپے کی دائو منی اور آلات قمار بازی قبضے میں لے لئے جبکہ گرفتار قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں