پرسکون نیند کیلئے بنایا گیا قیمتی تکیہ ، مگر قیمت اتنی کہ نیند ہی اُڑ جائے

لندن: جب نیند آنکھوں پر طاری ہو تو انسان کہیں بھی سوئے نیند آجاتی ہے، مگر کچھ لوگ نیند نہ آنے کی وجہ سے انتہائی پریشان نظر آتے ہیں ایسے افراد کیلئے ماہرین نہ ایسا نایاب اور قیمتی تکیہ تیار کیا ہے جو آپ کو پرسکون نیند سلا سکتا ہے۔اس تکیے کی قیمت 57 لاکھ روپے ہے۔ یہ تکیہ مصری کاٹن، ملبیری سلک، میموری فوم اور 24 قیراط سونے کے ریشوں سے بنا ہے جب کہ اس کے چاروں کناروں پر 4 ہیرے اور اور ساڑھے 22 قیراط کا نیلم پتھر لگا ہے جو ویسے ہی بہت مہنگا ہوتا ہے تاہم اس تکیے کو ایک زیور کی شکل دے کر مزید قیمتی بنادیا گیا ہے۔

تکیے کو امیروں کی ایک علامت کے طور پر بنایا گیا ہے تاہم یہ آرڈر کے بعد ہی خریدار کی جسمانی شکل اور نیند کی عادات کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی تیار کیا جاتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہر ین کے مطابق ہر ایک کی کمر، گردن اور شانوں کا تناسب مختلف ہوتا ہے اسی طرح ہر شخص کے سونے کی عادت بھی مختلف ہوتی ہے۔ اسی بنا پر ایک تکیہ ہر ایک کے لیے مفید ثابت نہیں ہوسکتا ہے اور اسی لیے وہ ہر ایک کے جسمانی اعتبار سے تکیے بناتے ہیں۔
تکیے کے لیے سب سے پہلے تھری ڈی اسکینر سے خریدار کے جسم کا ناپ لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک سافٹ ویئر درست ترین تکیے کا ڈیزائن تیار کرتا ہے، خاص مشین فوم میموری مادے پر ایک روبوٹک مشین تکیے کو بناتی ہے۔ اس ساری مشقت کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر ایک کے لیے بہترین تکیہ تیار کرنا۔ تکیے کے ساتھ لوئی وائٹن کا برانڈڈ کیس بھی دیا جارہا ہے جس میں رکھ کر اسے آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔