عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان

عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے بلاتا ہوں۔ پاکستانی باہرممالک کے جیلوں میں پڑےہیں کوئی پوچھنے والا نہیں   اگر  ہماری آج دنیا میں عزت نہیں ہے تو اس کی وجہ ہماری حکومت ہے۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف  مجھ پر اربوں روپے ہرجانے کی باتیں کر رہے ہیں۔  10ارب کی آفر پر اب تک قائم ہو ، اور جو 10 ارب کی آفر لے کر آیا اس شخص کو بھی مجھے قائل کرنے کے لئے 2 ارب کی آفر کی گئی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں صرف اس لیے نام نہیں لے رہاکیوں کہ انتقامی کارروائی کرکے اس کا کاروبار بند کردینگے، لیکن اگر عدالت میں بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بھی بتاؤں گا اور اس عدالت سےاس  شخص کو تحفظ  دینے کی درخواست بھی کروں گا۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے جوش سے نواز شریف پاناما کیس میں پھنس گئے ہیں،  خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ پاناما کو بھول جائیں گئے ، اور اگر عوام نہ نکلتے تو لوگ پاناما کے معاملے کو بھول جاتے.
انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2 ججوں نے کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے، عوام کے سامنے ایک آفر دیتا ہوں کہ شریف برادران قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر بولیں کہ ہم نے کسی کو رشوت نہیں دی اور اگر ایسا کرلیا تو میں مان جاو¿ں گا، لیکن مجھے ڈر ہے یہ ہاتھ رکھ بھی لیں گے اور پھر میں 10 ارب روپے کا ہرجانہ کیسے دوں گا، اس کے لیے مجھے شریف برادارن کے ارب پتی بیٹوں سے قرضہ لینا ہوگا البتہ مریم نواز سے نہیں مانگوں گا کیوں کہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی صنعتکار جندال کے ذریعے باہر پیغام بھجوایا کہ وہ دوستی چاہتے ہیں مگر فوج نہیں چاہتی اور ڈان لیکس کے ذریعے بھی یہ تاثر دینے کی کوشش کی مگر مودی ہرموقع پر پاکستان کے خلاف مہم چلارہا ہے۔
کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو پوری دنیا بھارت کے پیچھے پڑجاتی لیکن مجھے جہاں موقع ملے گا کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔
۔
۔ 

مصنف کے بارے میں