پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، گریم اسمتھ

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، گریم اسمتھ

کیپ ٹائون: جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان آئے کرکٹ کو بہت انجوائے کیا میں وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہوں۔

گریم اسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کا کریڈٹ آئی سی سی اور پلیئرز کو بھی جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کے لئے کام کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بدل رہی ہے اور دنیا بھر میں لیگز مقبول ہو رہی ہیں۔ فرنچائز کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا مستقبل ہے اور ٹی 20 کرکٹ کو لیگ تک محدود کیا جائے جبکہ انٹرنیشنل میچز صرف ورلڈ کپ کے ہوں۔

گریم اسمتھ نے کہا پاکستان میں ورلڈ الیون کی آمد وہاں کے کرکٹ شائقین کے لئے بہت اچھا موقع ہے کیونکہ وہاں کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں