سعودی عرب، تارکین وطن نے 7 ماہ میں 82.3 ارب ریال منتقل کئے

سعودی عرب، تارکین وطن نے 7 ماہ میں 82.3 ارب ریال منتقل کئے

ریاض: سعودی عرب میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں تارکین وطن کی جانب سے بیرون ملک رقوم کی منتقلی میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔

سعودی ذرائع کے مطابق جولائی تک مجموعی طور پر تارکین وطن نے 82 ارب 30 کروڑ ریال بیرون ملک بھیجے جب کہ گزشتہ سال میں اس عرصے میں 89.75 ارب ریال بیرون ملک بھیجے گئے تھے۔

جولائی میں بیرون ملک رقوم کی منتقلی میں سالانہ کی بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 90 کروڑ 85 لاکھ ریال اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 11 ارب 30 کروڑ ریال بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ پچھلے سال اس عرصے میں 10 ارب 30 کروڑ ریال کی رقوم منتقل کی گئی تھیں۔

جولائی میں ماہانہ بنیاد پر تارکین وطن کی جانب سے رقوم کی منتقلی میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور 80 کروڑ 57 لاکھ ریال رقم منتقل کی گئی۔ اس سے قبل جون میں 10 ارب چالیس کروڑ کی رقوم منتقل کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جولائی کے مہینے میں غیرملکی تارکین وطن کی اوسط آمدن 925 ریال ماہانہ رجسٹرڈ کی گئی۔ جون میں یہ شرح 855 ریال تھی جب کہ جولائی 2016ء میں فی کس اوسط آمدن ماہانہ 844 ریال تھی۔

مصنف کے بارے میں