ضیاءاللہ آفریدی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کر لی

ضیاءاللہ آفریدی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کر لی

اسلام آباد:ضیاء اللہ آفریدی  نے سابق صدر  آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی. جس میں  پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی  نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے .

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ضیا اللہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی وزیر خزانہ مظفر سعید پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ان دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر جلد پشاور میں صوبائی احتساب کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ضیاء اللہ آفریدی کے لیے پیپلزپارٹی ہی موزوں جماعت ہے کیوں کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے پورے کوائف رکھتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ضیاء اللہ آفریدی کرپشن میں بھی ملوث تھے اور ضمانت پر بھی ہیں اور ہم ضیاء اللہ آفریدی سے 2015 سے لاتعلق تھے۔