ورلڈ الیون کیخلاف سیریز،لاہور قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز،لاہور قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

لاہور : ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہنگامی بنیاد پرتیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظامی اسٹاف متعلقہ شعبوں میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے سرگرم ہے۔کرسیوں پر نیا رنگ و روغن بھی کیا جارہا ہے۔


جہاں پر بھی مرمت کی ضرورت ہے وہاں خوش اسلوبی سے کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔پی سی بی کا اسٹاف اپنی تما م امور کی نگرانی کر رہا ہے۔ میدان میں موجود فاضل گھاس کو صاف کروا کے خوشنما بنانے کا سلسلہ چند روز قبل ہی شروع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے کم از کم 4پچز تیار کی جائیں گی۔